ایران کے قومی شاعر حافظ شیرازی کی زندگی کے بارے میں


 

خواجہ شمس عددین حافظ شیرازی ١٧٠١ ہجری میں ایران کے شہر شیراز میں  پیدا ہوۓ  ایران میں حافظ شیرازی کو  قومی شاعر کا درجہ حاصل ہے.  آغاز سے ہی پڑھنے اور لکھنے کا شوق تھا، جو انہو نے یہ شوق  شیخ محمّد عطار سے  حاصل کیا تھا. اسکے کچھ عرصے بعد وہ اپنے سرپرست حاجی قوام عد دین کے قائم کردہ مدرسے میں تفسسیر قرآن کی تعلیم دیتے رہے. انہو نے حافظ کا تخلص اس لئے حاصل کیا وہ قرآن کے حافظ تھے .


فارسی شاعری  کو حافظ شیرازی پر بہت ناز ہے. حافظ شیرازی ایرانیو کے بہت مقبول شاعر ہیں. عام فارسی دانو کی نظر میں ایک ایسا شاعر ہے جو عشق اور مستی کی داستان کو بڑی سنجیدگی سے بیان کرتے ہیں. اور عشق کے سنے کی دھڑکنو سے ہم آہنگ ہیں. صوفیو نے حافظ شیرازی کے کلام میں تصوف کے نقاط تلاش نکالے ہیں. لیکن یہ ماننا پڑے گا کے حافظ شیرازی کوئی مولوی نہیں تھے بلکے نہایت اچھا دل اور تڑپتی فطرت رکھتے تھے. ان کے اشعار آج بھی اہل دل کو تڑپا دیتے ہیں. اور فارسی زبان ان جیسا شاعر آج تک پیدا نہیں کر سکی.


دیوان حافظ ہی وہ کتاب ہے جس سے حافظ شیرازی کو شوہرت ملی. اس میں تقریباً  500 غزلیں ہیں. دیوان حافظ  کے انگریزی اور جرمن زبان میں بھی ترجمے ہوۓ ہیں اور متن بھی بڑے اہتمام سے یورپ میں چھاپے گۓ ہیں.


حافظ شیرازی کو ایران سے بےپناہ موھبت   تھی. وہ طبیعت کے عتبار سے بھی خلوت پسند تھے. بار بار ہندوستان کے بادشاہو اور امیرو نے اپنے ہا دعوت دی پر وہ نہیں گئے. وہ ہمیشہ دعوتو کو خوبصورتی سے ٹال دیتے تھے.


حافظ شیرازی ٧٩١ ہجری میں شیراز میں وفات ہوئی. ان کا مقبرہ آج بھی شیراز شہر میں ہے.


Comments

Popular Posts